شیخ رشید، جمشید دستی اور زین الہی کا آزاد اپوزیشن گروپ بنانے کا اعلان

Sheikh Rashid

Sheikh Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) شیخ رشید، جمشید دستی اور زین الہی نے قومی اسمبلی میں الگ آزاد اپوزیشن گروپ بنانے کا اعلان کر دیا۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حقیقی پارلیمانی اپوزیشن گروپ میں مزید چار ارکان شامل ہوں گے۔

پارلیمنٹ میں کوئی جماعت حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کر رہی، پی اے سی کا چیئرمین ایسے شخص کو بنایا جا رہا ہے جو اس کا ممبر بھی نہیں۔