شیخوپورہ ، ڈی ایچ کیو ھسپتال میں پے در پے آتشزدگی کے واقعات

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران دو دفعہ آگ بھڑک اٹھی، ڈائلسز یونٹ میں آتش زدگی سے بھگدڑ مچ گئی، اس سے پہلے بھی نرسری وارڈ میں آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی، مائیں شیرخوار بچوں کو اٹھا کر باہر نکل آئیں ۔ڈی ایچ کیو اسپتال کے ڈائلسز یونٹ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی، دیکھتے ہی دیکھتے یونٹ میں دھواں بھر گیا۔

ہرطرف مریضوں اور رشتہ داروں کی چیخ و پکار،پریشانی کے عالم میں سب باہر کی جانب بھاگ نکلے،آتش زدگی سے ڈائلیسز مشین، ائیرکنڈیشنر اور دیگر سامان جل گیا۔ایک روز قبل بھی اسی اسپتال کے نرسری وارڈ میں بھی آگ بھڑک اٹھی تھی، دیکھتے ہی دیکھتے شعلے بلند ہو گئے، اسپتال میں ہر طرف بھگدڑ کے مناظر تھے۔ آگ کی اطلاع پرامدادی ٹیموں نے ھسپتال پہنچ کر قابو پایا۔ آتش زدگی کے دوران الیکٹریشن فاروق جھلس گیا جسے ھسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔