شیخوپورہ : 2 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں دو سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا، صدمے سے نانی بھی چل بسی۔ مریدکے کے علاقے مشتاق پارک میں محنت کش کا دو سالہ معصوم بچہ عرفان گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا، ہلاکت کی خبر سن کر معصوم بچے کی نانی سفوراں بی بی بھی صدمہ سے چل بسی،جس کی وجہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔

اہل علاقہ نے متعلقہ ٹی ایم اے کی لاپرواہی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،اور غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کیلئے نعرے بازی کی۔۔وزیراعلٰی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔