شیخوپورہ: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

سچا سودا کے علاقے میں گھر کے اندر گھسنے والے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے ایک خاتون اور اس کے دو بھتیجے جاں بحق ہو گئے۔

ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع پر پولیس سچا سودا پہنچی اور لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دیا۔

پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔