شبلی فراز نے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد تک کمی کی خوشخبری سنا دی

 Shibli Faraz

Shibli Faraz

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد تک کمی کی نوید سنا دی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بجلی سے چلنے والے آلات جیسے پنکھے، واٹر موٹر میں نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔

نئی ٹیکنالوجی سے بنے پنکھے و دیگر آلات میں بجلی کا استعمال 40 سے 60 فیصد کم ہوجائے گا۔

نئی ٹیکنالوجی سے بننے والی واٹر موٹر بہتر کارکردگی اور بجلی کم استعمال کرے گی، بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری، و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔