شکارپور: مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

Shikarpur

Shikarpur

شکارپور (جیوڈیسک) شکارپور میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شہر چک میں مکان کی بوسیدہ چھت صبح سویرے گر گئی، جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ ملبے تلے دب کر جاں بحق اور اسکی بیوی اور دو بچے زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد مقامی افراد نے متاثرہ افراد کو ملبے سے نکال کر سول اسپتال شکار پور منتقل کیا۔