شکارپور: پولیس مقابلے میں مشہور ڈاکو ساتھی سمیت ہلاک

Police Encounter

Police Encounter

شکارپور (جیوڈیسک) پولیس اور ڈاکووں کے درمیان ہونے والے مبینہ مقابلے میں بدنام ڈاکو خانو میر بحر اپنے ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا۔

ایس ایس پی شکارپور ناصر آفتاب پٹھان کے مطابق تحصیل خانپور میں مقابلہ میں ہلاک ہونے والے ڈاکو پر 10 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔

ڈاکو خانو میر بحر پر پولیس پر حملوں قتل اور اغوا برائے تاوان سمیت 50 سے زائد مقدمات درج تھے۔