شارٹ فال کم ہونے کے باوجود 16 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری

Load shedding

Load shedding

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر تین ہزار نو سو میگا واٹ ہو گیا۔ شہروں اور دیہی علاقوں میں دس سے سولہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔وزارت پانی و بجلی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت بجلی کی پیداوار بارہ سو میگا واٹ جبکہ طلب پندرہ ہزار نو سو میگا واٹ ہے۔

پیداوار میں بہتری اور طلب میں کمی سے شارٹ فال کم ہو کر تین ہزار نو سو میگا واٹ رہ گیا۔ ملک کے دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے جبکہ شہروں میں دس سے بارہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔