جمبر: مسلم لیگ ن جمبر کے زیراہتمام جلسہ کل شام ہوگا۔

جمبر(نامہ نگار) مسلم لیگ ن جمبر کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ کل شام بالمقابل گورنمنٹ ہائی سکول جمبر پر منعقد ہورہا ہے ۔ جلسے سے ن لیگ کے امیدوار اور سابق ضلعی ناظم رانا حیات خان اور سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان خطاب فرمائیں گے۔ جلسے کا اہتمام خانزاہ برادری نے کیا ہے۔

این اے 142 کے امیدوار رانا حیات خان، پی پی 183کے امیدوار ابراہیم میو اور سپیکر پنجاب اسمبلی اور امیدوار پی پی 184 رانا محمد اقبال کا شاندار استقبال کیا جائے گا اوربعد میں ان کو بگی میں بیٹھا کر جلسہ گا ہ لایا جائے گا۔

جلسے سے سابقہ ناظم جمبر خانزداہ الیاس ، سابق کونسلر عقیل خان، ن لیگی رہنما سید ذاکر شاہ، رانا محفوظ ، رانا شرافت اور شریف نمبردار بھی خطاب فرمائیں گے۔