مزارات پر رھتی ہوئی دہشت گردی مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے کے مترادف ہے، احتجاجی مظاہرے سے مقررین کا خطاب

کراچی : بزم تراب انجمن ذوالفقار و احباب متاثرین سانحہ عباس ٹائون کے کنوینر ایس ایم نقی نے نواسی رسول صلی اللہ علیہ وسلم بی بی زینب اور حضرت خالد بن ولید کے مزار کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزارات پر بڑھتی ہوئی دہشتگردی مسلمانوں کے جذبات بھڑ کانے کے مترادف ہے۔

ان خیالات کا اظہار ماتمی انجمن فیڈریشن کے زیر اہتمام حضرت بی بی زینب اور حضرت خالد بن ولید کے مزار کی بے حرمتی کے خلاف شاہراہ پاکستان پر منعقدہ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا دھرنے سے مولانا مہدی عباس، شمس الحسن شمسی، وجاہت حسین نقوی نے بھی خطاب کیا جبکہ فرحان علی، عرفان علی ،کاشف زیدی ،ابرار حسین اور دیگر نے نوحہ خوانی کی دھرنے میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ایس ایم نقی نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ آج بھی اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل بیت اطہارِ معصومین سے دشمنی کا سلسلہ جاری ہے اس سے قبل بھی نواسی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مزار کی بے حرمتی کی گئی تھی یہ تیسری دفعہ راکٹوں سے مزار پر حملہ کرکے ڈھانے کی کوشش کی گئی ہے اس سے قبل نجف میں حضرت علی امام حسین کے روضے کو نشانہ بنا یا گیا۔

ایسا لگتا ہے کہ یزید کے باپ دادا کے پیرو کار موجود ہیں جو کل بھی اہلبیت کے دشمن تھے اور آج بھی ہیںمگر دشمنان اہلبیت یہ نہیں جانتے امام حسین نے یذید کے آگے بیت نہ کی بلکہ اپنے نانا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے خاطر اپنی گردن کٹا دی ان کی ہمشیرہ بی بی زینب نے دربار یذید میں اپنے خطبے سے یذید کو شکست دے کر بتا دیا تھا کہ ہم اہلبیت ہیں تمہاری نسلیں یوں ہی بر باد اور پریشان رہیں گی انہیں نسلوں میں سے آمریکہ اور اسرائیل ہے جنہوں نے اسباب رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اہلبیت اظہار معصومین کے مزارات پر دشہت گردی کر رہے ہیں۔