شوبز انڈسٹری میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کئے جائیں : بائو اصغر

Bao Asghar Ali

Bao Asghar Ali

لاہور (شوبز رپورٹر) میری خواہش ہے کہ شوبز انڈسٹری میں نئے نوجوان ٹیلنٹ کو کام کے مواقع فراہم کئے جائیں کیونکہ ٹیکنالوجی کے دور میں نوجوان ٹیلنٹ میںنام پیدا کرنے کے بہت مواقع ہیں ان خیالات کا اظہارپروڈیوسر بائو اصغرنے یونی ویژن نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ اورہنر مندلوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے کمی صرف اتفاق کی ہے ہمیں شوبز انڈسٹری کی بہتری کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ماضی میںبہت سے ویڈیو البم پروڈیوس اور ڈائریکٹ کئے جن میں ہمیشہ نیو ٹیلنٹ کو متعارف کرایا اوراب بھی ایسا ہی کرنے کا عزم ہے۔