سیالکوٹ میں 3 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ میں درندہ صفت شخص نے تین سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گلا دبا کر قتل کردیا، ملزم نے دوران حراست اقرار جرم کرلیا ہے۔ واقعہ سیالکوٹ کے علاقے حاتم علی روڈ پر پیش آیا، جہاں تین سالہ بچی گلی میں کھیل رہی تھی۔ اسی محلے کے رہائشی شاہد نے بچی کو اغوا کرلیا۔

ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد اسے گلی میں پھینک دیا۔ پولیس نے والدین کی نشاندہی پر ملزم شاہد کو گرفتار کر کے تفتیش کی جس دوران ملزم نے اقرار جرم کر لیا۔ پولیس نے بچی کے والدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے بچی کی لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔