سیالکوٹ ، فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ تھانہ سول لائن کے علاقے کوٹلی بہرام میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پانچ افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ہلاک ہونے والوں میں مقامی تاجر نوید مغل اور اس کی بیوی مسرت بی بی، بیٹا کاشف نوید اور دو بیٹیاں صبا اور صدف شامل ہیں۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ وہ فائرنگ کی آواز سن کر نوید مغل کے گھر گئے تو پانچوں افراد جاں بحق ہو چکے تھے۔ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد علاقے میں خوف وہراس پیدا ہوگیا ہے۔