سیالکوٹ میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ(جیوڈیسک)سیالکوٹ کے نواحی گاں میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 3کمسن بہن بھائی جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کے نواحی گاوں کھوکھر میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 4 بہن بھائی10 سالہ خالد،6 سالہ زینب،5 سالہ آمنہ اور 3 سالہ زلیخاں ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں تاہم خالد،آمنہ اور زینب ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی جبکہ 3 سالہ زلیخاں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔زخمی بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ چھت کمزور ہونے کے باعث پیش آیا۔