سیالکوٹ: انڈین گولہ باری سے 120 سرکاری سکول بند

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) ہندوستان کی ایک ہفتہ سے جاری بلا اشتعال گولہ باری کی وجہ سے ضلع سیالکوٹ کے سرحدی دیہات میں کم از کم 120 سرکاری سکول دو دنوں سے بند ہیں ضلعی انتظامیہ نے جمعرات کو سرحدی دیہات میں اساتذہ، طالب علموں اور عملہ کی حفاظت کے لئے سکولوں کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا تھا۔

اکثر سرکاری اور نجی سکولوں کی عمارتیں پہلے ہی جولائی اور اگست میں انڈین گولہ باری کی وجہ سے متاثر ہیں۔ یاد رہے کہ تمام نجی سکول جولائی سے بند ہیں جوئیاں، باجرہ گڑھی، ہرپل، عمراںوالہ، شرواہ، دھمالا، کنگرا اور قریبی دیہات کے متاثرہ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل خوف میں زندگی گزار رہے ہیں۔