سبی میں ٹریفک حادثہ، 10 افراد جاں بحق

Sibi

Sibi

سبی (جیوڈیسک) سبی میں قومی شاہراہ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے مسافر کوچ اور کار گہری کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کوئٹہ سے نواب شاہ جانے والی مسافر کوچ سبی کے قریب کمڑی پل پر سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر دس فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔

تیز رفتاری کے باعث پیچھے سے آنے والی کار جس میں خاتون سمیت تین افراد سوار تھے وہ بھی مسافر کوچ سے ٹکرا کر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور اور کوچ میں سوار 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ اور 14 مسافر زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ مسافر وین اور ٹریکڑ ٹرالی میں تصادم اتنا شدید تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی دو ٹکروں میں تقسیم ہو گئی اور کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔