سندھ میں 14 ہزار 980 پولنگ اسٹیشن، ایک لاکھ 54 ہزار عملہ

Polling Station

Polling Station

کراچی(جیوڈیسک)سندھ بھر میں چودہ ہزار 980 پولنگ اسٹیشنوں پر ایک لاکھ 54 ہزارسے زائد افسران پر مشتمل عملہ براہ راست انتخابی ڈیوٹی انجام دے گا اور پونے دو کروڑ سے زائد ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گیالیکشن کمیشن سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں چودہ ہزار980 پولنگ اسٹیشنز اور46 ہزار چار سو61 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

صوبے میں چودہ ہزار980 پریذائیڈنگ افسران، 92 ہزار 922 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور 46ہزار461 پولنگ افسران تعینات کئے جارہے ہیں۔ہرپولنگ اسٹیشن پر ایک پریذائیڈنگ آفیسر، ہرپولنگ بوتھ پر دو اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور ہر بوتھ پر ایک پولنگ آفیسر خدمات انجام دے گا۔

کراچی میں چارہزار215 پولنگ اسٹیشنوں پر عملے کی تعداد 60 ہزار 298 ہے۔صوبہ سندھ میں ووٹرز کی کل تعداد ایک کروڑ نواسی لاکھ 76 ہزار117 ہے جبکہ کراچی میں کل ووٹرز 71 لاکھ 79 ہزار ہیں جو 11 مئی کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔