سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

CNG Stations Open

CNG Stations Open

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے بعد آج صبح 8 بجے سے کھول دئیے گئے جس کے بعد سے بیشتر سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح 8 بجے سے بند کردئیے گئے تھے جو 24 گھنٹے بعد صبح 8 بجے سے دوبارہ کھول دئیے گئے ہیں۔ بیشتر سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔