سندھ میں ضمنی الیکشن، 3 دن کیلئے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

Sindh Arms

Sindh Arms

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے ضمنی انتخابات کے موقع پر 3 دن کیلئے اسلحے کی نمائش پرپابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق اسلحے سے متعلق پابندی 21 اگست سے 23 اگست تک ہے۔

سانگھڑ، کراچی، ٹھٹھہ، شکارپور اور میرپور خاص میں اسلحہ لے کر چلنے اور نمائش پر پابندی ہو گی۔اسلحہ لیکر چلنے کے تمام پرمٹ 3 دن کیلئے منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔