کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس 22 اگست کو طلب، وزیراعظم صدارت کرینگے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) کابینہ کی دفاعی کمیٹی کااجلاس 22 اگست کو ہو گا، وزیراعظم کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں کنٹرول لائن پرکشیدگی کی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز،وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اطلاعات ونشریات پر ویز رشید شریک ہونگے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان بھی کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔