سندھ میں صنعتوں کو موسم سرما میں گیس کی بندش کا سامنا رہے گا

Gas Load Shading

Gas Load Shading

کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں صنعتوں کو موسم سرما کے دوران ہفتے میں دو روز گیس کی بندش کا سامنا رہے گا۔ منیجنگ ڈائریکٹر آف سوئی سدرن گیس کمپنی ظہیر صدیقی کے مطابق رواں سال موسم سرما میں گزشتہ سال کی نسبت گیس کی اضافی قلت متوقع ہے اور تقریبا 300 سے 350 ایم ایم سی ایف گیس کی کمی کا خدشہ ہے۔

جس کے باعث اس سال صنعتوں کو گیس کی فراہمی1 کے بجائے 2 دن بند رہنے کا امکان ہے جبکہ صورتحال کے باعث فرٹیلائزر سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی میں تعطل آسکتا ہے تاہم سی این جی اسٹیشنوں کو ہفتے میں تین دن گیس کی بندش کا شیڈول بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھا جائیگا۔