کراچی، پولیس کے چھاپوں میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کے 4 ملزم گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) میں پولیس نے چھاپوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں مطلوب 4 ملزموں گرفتار کر لیا۔ ہزارہ کالونی سے ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں مطلوب 2 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا خاموش کالونی میں مبینہ بھتہ خورکو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی اسد رضاکے مطابق ملزم عبدالستار گبول نے ناظم آباد میں پکوان سنٹر سے پانچ لاکھ بھتہ طلب کیا تھا۔ ہجرت کالونی میں بوٹ بیسن پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔ شاہ لطیف کے علاقے سے 9 مشتبہ افرادکو حراست میں لیا گیا۔