سندھ میں بلدیاتی نظام پر اتفاق نہیں ، گورنر عشرت العباد خان

Ishrat Ul Ebad Khan

Ishrat Ul Ebad Khan

سندھ (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی نظام پر اتفاق نہیں، نیا نظام اتفاق رائے سے لایا جائے گا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ذرائع سے گفتگو میں گورنر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے اور وفاقی وزیر داخلہ کراچی میں قیام امن کیلئے تعاون کیلئے بھی کہہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی نظام پر اتفاق نہیں ہے، نیا بلدیاتی نظام اتفاق رائے سے لایا جائے گا۔