کوئٹہ : اینٹی ناکوٹکس فورس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن

Operation

Operation

کوئٹہ (جیوڈیسک) میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا، جس میں چار منشیات فروشوں سمیت ایک سو پچھتر افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ہیروئن اور چرس بر آمد کر لی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے مین نالہ کوئٹہ میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا آپریشن کی کمانڈ بریگیڈئیر عدنان عظیم نے کی۔

آپریشن کے دوران وہاں موجود چار منشیات فروشوں سمیت ایک سو پچھتر افراد کو گرفتار کر لیاگیا۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہیروئن اور چرس برآمد کر کے نذر آتش کر دی گئی اور منشیات کے اڈے کو مسمار کر دیا۔ آپریشن ہیڈ بریگیڈیئر عدنان عظیم کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات کے بعد آپریشن کیا گیا اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رہیگی۔