سندھ اسمبلی کے 118امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

Election Commission

Election Commission

کراچی(جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کے سندھ اسمبلی کی130 نشستوں کے امیدواروں میں سے 118 کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے، مختلف وجوہ کی بنا پر12 امیدواورں کے نتائیج کا اعلان روک لیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی میں دو آذاد ارکان کی شمولیت کے بعد ایوان میں67 ارکان کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ خواتین کی29 مخصوص نشستوں میں سے16 اور اقلیتوں کی9 مخصوص نشستوں میں سے چار سے پانچ نشستیں اسے مل جائیں گی۔

تاہم ایوان میں پارٹیوں کی حتمی پوزیشن مزید بارہ امیدواور ایوان میں پیپلزپارٹی کے ارکان کی مجموعی تعداد88 تک ہو نے کی توقع ہے۔ الیکشن میں ایم کیو ایم کے37 ارکان منتخب ہوئے ہیں اسے خوا تین کی 9 اور اقلیتوں کی تین نشستیں ملنے کی امید ہے۔ ایوان میں ایم کیو ایم کے مجموعی ارکان کی تعداد49 ہوسکتی ہے۔

مسلم لیگ فنکشنل کے سات امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اسے خواتین کی دو نسشتیں مل سکتی ہیں اور مسلم لیگ ن کی چار ، پی ٹی آئی کی تین اور این پی پی کی دونشستیں ہیں۔ ان جماعتوں کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں ملنے کا فیصلہ اسمبلی کے تمام کامیاب ارکان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد ہو گا۔