طیارے میں دھمکی دینے والے دونوں افراد کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا

Manchester PIA

Manchester PIA

مانچسٹر(جیوڈیسک) مانچسٹر پی آئی اے کے طیارے میں دھمکی دینے والے دونوں افراد کو کل برطانوی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ لاہور سے مانچسٹر جانے والی پرواز میں 2 مسافروں نے فضائی عملے کو طیارہ تباہ کردینے کی دھمکی دی تھی۔

جس کے بعدبرطانوی شہریت کے حامل دونوں مسافروں کو مقامی پولیس نے تحویل میں لے لیا تھا ۔پی کے 709 کو لندن کے قریبی اسٹین اسیٹڈ ایئرپورٹ پر اتارا گیا تھا۔ دونوں برطانوی شہریوں کو Chelmsford مجسٹریٹ کورٹ میں کل پیش کیا جائے گا۔