سندھ : سی این جی اسٹیشن آج شام سات بجے سے بند ہونگے

CNG Stations

CNG Stations

کراچی(جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن آج شام سات بجے سے بارہ گھنٹے کیلئے بند کردیئے جائینگے۔ ایس ایس جی سی کے گیس سسٹم میں گیس کی فراہمی میں اچانک کمی واقع ہوئی ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس سسٹم میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہونے سے گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ سسٹم کو بلاتعطل گیس کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے سی این جی اسٹیشن بارہ گھنٹے کیلئے بند رکھے جائینگے۔