سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز 24 گھنٹے کے لیے بند

CNG Station

CNG Station

کراچی(جیوڈٰسک)کراچی سمیت سندھ بھر میں آج صبح آٹھ بجے سے تمام سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی چوبیس گھنٹوں کے لئے بند کی گئی ہے ۔آج صبح آٹھ بجے سے تمام سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح آٹھ بجے تک بند رہیں گے ۔

خلاف ورزی کرنے والے پمپ کو مزید ایک دن کے لئے گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی ۔سی این جی کی بندش سے پبلک ٹرانسپورٹ کم ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔