برطانیہ میں برفباری،نظام زندگی مفلوج ،سیکڑوں پروازیں منسوخ

UK Snow

UK Snow

لندن(جیوڈٰیسک)برطانیہ میں برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا، ساحلی علاقوں میں برفباری سے ٹرینوں کی آمدورفت اور سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

برطانیہ میں برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے پہنچ چکا ہے ،جبکہ سڑکوں پر برف کی موٹی تہہ جم گئی ہے۔ برفباری کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا اور سکولوں کو بند کر دیا گیا۔ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔ایئر پورٹ پر بھی کئی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔