سندھ کابینہ میں عاشورہ کے بعد ردوبدل کا فیصلہ

Sindh Cabinet

Sindh Cabinet

سندھ حکومت نے عاشورہ کے بعد کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کر لیا، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو صوبائی وزیر بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے جبکہ اسپیکر سندھ اسمبلی کے لئے صوبائی وزیرقانون سکندرمیندرو کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو کو بھی اہم عہدہ ملنے کا قوی امکان ہے۔ سندھ کابینہ میں کی جانے والی تمام تبدیلیاں بلدیاتی انتخابات سے پہلے مکمل کرلی جائیں گی۔