سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز کھل گئے

CNG Stations

CNG Stations

کراچی(جیوڈیسک)سندھ بھر میں چوبیس گھنٹے کی بندش کے بعد تمام سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے ہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کے تحت گزشتہ صبح آٹھ بجے کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی چوبیس گھنٹوں کے لئے بند کی گئی تھی۔

آج صبح آٹھ بجے سے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے اور تمام فلنگ اسٹیشنز چوبیس گھنٹوں کی بندش کے بعد کھول دیئیگئے ہیں۔ مقررہ وقت سے قبل ہی سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔