اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کی ہلاکت کیخلاف کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال

Quetta Strike

Quetta Strike

کوئٹہ(جیوڈیسک) ٹارگٹڈ آپریشن اور رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف اہل سنت والجماعت کی جانب سے آج شہر میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ کوئٹہ کے تمام تجارتی و کاروباری مراکز کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔

دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران اہلسنت والجماعت کے 2 کارکنوں کی ہلاکت کے بعد آج  ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔