کراچی: نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک) بھتہ مافیا ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئی۔ بھتہ نہ دینے پر لیاقت آباد گوشت مارکیٹ میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تاہم بم پھٹ نہ سکا۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع گوشت مارکیٹ میں علی الصبح نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو پھٹ نہ سکا۔ دکانداروں کے مطابق ملزمان نے فرار ہوتے وقت فائرنگ بھی کی تاہم مارکیٹ میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ گوشت مارکیٹ میں کافی عرصے سے بھتے کی پرچیاں موصول ہو رہی ہیں۔

آج دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد مارکیٹ اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد اکھٹے کیے اور دستی بم کو تحویل میں لے لیا۔