لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات،پولنگ جاری، 12 امیدوار مدمقابل

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور(جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتحابات کیلیے پولنگ جاری ہے۔ 4 نشستوں کے لیے 12 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔انتحابات میں کل 18895ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ صدرکے عہدے کیلیے 4 ،سیکرٹری کی نشست کیلیے تین ،نائب صدر کیلیے دو اور فنانس سیکرٹری کیلیے تین امیدوار میدان میں ہیں۔ پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔