بھارتی سمندری حدود میں داخل ہونے والے30 پاکستانی ماہی گیر گرفتار

Pakistani Fishermen

Pakistani Fishermen

ممبئی (جیوڈیسک)بھارت کی سمندری حدود میں داخل ہونے والے تیس پاکستانی ماہی گیروں کو بی ایس ایف نے حراست میں لے لیا ہے۔بھارت کے ضلع کیچ میں پنڈالا کی سمندری حدود میں غلطی سے 30پاکستانی ماہی گیر مچھلیوں کا شکار کرتے ہوئے داخل ہو گئے.

جہاں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے انھیں حراست میں لے لیا اور ان کی کشتیاں بھی ضبط کر لیں۔بی ایس ایف حکام کے مطابق گرفتار پاکستانی ماہی گیروں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔