نوشہرہ: دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق، جوابی کارروائی میں 3 ملزم ہلاک

Nowshera

Nowshera

نوشہرہ(جیوڈیسک) نوشہرہ میں موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سواروں نے موٹروے انٹرچینج پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے 1 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

جوابی کارروائی مین 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔دہشت گردوں کی ابھی شناخت نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔