سندھ سمیت ملک بھر میں انتخابات میں دھاندلی کی گئی: شاہ محمود قریشی

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

کراچی (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ سمیت ملک بھر میں منظم طریقے سے انتخابات میں دھاندلی کی گئی۔ شفاف تحقیقات کے لیے ضروری ہے کہ وزیر اعظم ایک ماہ کے لیے مستعفی ہو جائیں۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے شہریوں کو عمران خان کا پیغام پہچانے آئے ہیں۔

تحریک انصاف کے دھرنے اب پورے ملک میں پھیل کر بیرون ملک میں بھی شروع ہو گئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 14 ماہ قبل دھاندلی کے خلاف آواز بلند کی اور اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔

آج قوم جاگ گئی ہے۔ نئے پاکستان کا آغاز ہو چکا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں انتخابات میں دھاندلی کی شفاف تحقیقات کے لیے ضروری ہے کہ وزیر اعظم ایک ماہ کے لیے مستعفی ہو جائیں۔

تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ بہت جلد اراکین سندھ اسمبلی بھی اپنے استعفی جمع کرا دیں گے جبکہ کے پی کے میں استعفی نہ دینا کوئی منطق نہیں بلکہ حکمت عملی ہے کیونکہ کے پی کے حکومت میں صرف تحریک انصاف نہیں بلکہ دیگر اتحادی جماعتیں بھی موجود۔