سندھ : انتخابی حلقوں میں تبادلے، الیکشن کمیشن نے وضاحت طلب کر لی

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ کے ضمنی انتخاب والے حلقوں میں پابندی کے باوجود تبادلوں پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔ ملک بھر کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 42 حلقوں میں 22 اگست کو ضمنی انتخاب ہوگا جن میں سندھ کے 7 حلقے بھی شامل ہیں۔

انتخابی شیڈول کے اجرا کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے ان حلقوں میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی تھی، مسلم لیگ فنکشنل کے امتیاز شیخ نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی کہ سندھ کے انتخابی حلقوں میں پابندی کے باوجود سرکاری اہلکاروں کے تبادلے کیئے جارہے ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے صوبائی چیف سیکرٹری سے وضاحت مانگ لی ہے۔