پشاور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان، 76 فیصد طلبہ کامیاب

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں چھہتر فیصد طلبہ کامیاب قرار پائے ہیں۔ پشاور امتحان میں نوے ہزار پانچ سو پچاس طلبہ طالبات نے شرکت کی جن میں ستر ہزار پانچ سو پچاس کامیاب ٹھہرے۔ جناح کالج کی نازش نے پہلی، کائنات نگین اور کوثر نے دوسری اور ثنا ہمایوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری انجینئرنگ میں کاشان احمد پہلے، علی عباس دوسرے اور محمد عثمان تیسرے نمبر پر رہے۔ جنرل اور کمپیوٹر سائنس میں جناح کالج کی ہادیہ طاہر نے پہلی، فرنٹیئر کالج کی مہوش درانی نے دوسری اور سمیر خان نے تیسری پوزیشن لی۔ آرٹس گروپ میں عائشہ بی بی، نبیلہ رحیم اور ایاز خان پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔