سندھ ہائی کورٹ کے 6 اضافی ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر سندھ ہائیکورٹ کے چھ اضافی ججوں کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع کی منظوری دیدی۔ ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کی جانب سے پچیس مئی کو ایوان صدر بھجوائی گئی۔

جس کی صدر مملکت نے منظوری دیدی۔ ملازمت میں توسیع پانے والوں میں جسٹس سید محمد فاروق شاہ، جسٹس فاروق علی چنا، جسٹس عزیز الرحمن، جسٹس آفتاب احمد گورا ، جسٹس ریاست علی سحر اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل ہیں۔