سندھ ہائیکورٹ کے7 ، بلوچستان ہائیکورٹ کے 3 ججز کی تعیناتی کی سفارش

SHC

SHC

اسلام آباد (جیوڈیسک) جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے لیے 7 اور بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے3 ججز کی تعیناتی کی سفارش کر دی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے تینوں نام ڈراپ کر دیئے گئے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوا۔ جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے لیے 7 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سفارش کر دی جبکہ دو نام ڈراپ کردیئے گئے۔ سندھ ہائیکورٹ کے لیے جن ایڈیشنل ججز کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔

ان میں شوکت علی میمن، مسز اشرف جہاں، شاہنواز طارق، عبدالمالک گدی، نذر اکبر،محمد جنید، ظفراحمد راجپوت اور حسن فروز شامل ہیں جبکہ عامر فیصل اور اعجاز احمد شیخ کے نام ڈراپ کیے گئے۔ جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کے لیے تینوں نام ڈراپ کردیے جن میں ہارون الرشید، راجہ اشتیاق اور انیس جیلانی شامل ہیں۔جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے تین ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی بھی سفارش کی ہے جن میں شکیل احمد،محمد اعجاز سواتی اور کامران ملا خیل شامل ہیں۔