پشاور شہر میں سیلاب کی بڑی وجہ سابق حکومت کی کرپشن ہے، ضیا اللہ

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختون خوا کے مشیر ضیا اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ شہر میں سیلاب کی بڑی وجہ سابق دور حکومت کی کرپشن ہے۔ مشیر وزیر اعلی خیبر پختون خوا ضیا اللہ آفریدی نے اے این پی کے مرکزی رہنما غلام بلور کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سال 2010 میں اے این پی نے سیلاب زدگان کے کروڑوں روپے ہڑپ کر لیے تھے تو اس وقت غلام بلور کہاں تھے۔

ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہر میں سیلاب کی وجہ سابق دور حکومت کی کرپشن ہے جس کی وجہ سے تجاوزات میں کمی کے بجائے اضافہ ہی ہوا ہے۔ غلام بلور کے بیان کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے تمام وزرا دن رات امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیتے رہے ہیں۔