سندھ ہائی کورٹ : کراچی میں دودھ کی قیمت 70 روپے لٹر مقرر

Milk

Milk

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمت ستر روپے فی لیٹر مقرر کر کے کمشنر سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔ دودھ کی قیمتوں سے متعلق دائر درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس،، جسٹس مقبول باقر پر مشتمل بینچ نے کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت ستر روپے فی لیٹر مقرر کی ہے جس کانوٹیفکشن بھی جاری کیا گیا مگر اس پر عمل درآمد نہیں کرایا جارہا۔ شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ من مانی قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔

درخواست کی سماعت کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمت ستر روپے فی لٹر مقرر کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو دودھ کی مقرر ہ قیمت پر عمل درآمد کرواکر 9 اکتوبر تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔