سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر لاپتہ افراد کے معاملے پرکمیشن تشکیل

SHC

SHC

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر صوبے میں لاپتہ افراد کے معاملات کو مانیٹر کرنے کیلئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دے دیا گیا۔ سندھ میں لاپتہ افراد کے معاملات کی نگرانی کیلئے عدالتی حکم پر کمیشن کی تشکیل دیدیا گیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سندھ محمد اسلم کمیشن کے سربراہ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل میراں شاہ اور لاپتہ افراد کی نمائندگی محمد فاروق ایڈوکیٹ کریں گے۔

بیرسٹر صلاح الدین عدالتی معاون کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ کمیشن کا پہلا اجلاس 28 اگست کو سندھ ہائی کورٹ میں ہوگا۔ یہ کمیشن سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے حکم پر لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں قائم کیا ہے۔