پشاور : ہشت نگری میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں نجی بینک لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے ہشت نگری میں نجی بینک ڈکیتی کی نیت سے دو ڈاکو بینک کی عمارت میں داخل ہو ئے تاہم بینک میں ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈنے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جس کے بعد دونوں ڈاکو فرار ہو گئے۔