سندھ اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان آج حلف اٹھائیں گے

Sindh -Khyber Pakhtunkhwa Assembly

Sindh -Khyber Pakhtunkhwa Assembly

کراچی(جیوڈیسک) کراچی اقتدار کی منتقلی کا پہلا مرحلہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں آج سے شروع ہورہا ہے۔ نئی اسمبلیوں کے اجلاس آج ہوں گے اور ارکان حلف اٹھائیں گے۔ پیپلز پارٹی نے قائم علی شاہ کو وزیراعلی سندھ کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ آج سندھ اسمبلی میں نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی حلف اٹھائیں گے، اجلاس کی صدارت اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو کریں گے جس کے بعد نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔

سید قائم علی شاہ نے ایک بار پھر وزیر اعلی منتخب کیے جانے پر پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے کشمور تک عوام کی خدمت کریں گے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بھی آج ہوگا جس کی صدارت اسپیکر کرامت اللہ چغر مٹی کریں گے اور نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے۔

124کے ایوان میں 123 ارکان حلف لیں گے۔ سابق وزیراعلی امیرحیدرخان ہوتی نے صوبائی اسمبلی سے مستعفی ہونیکا فیصلہ کیا ہے۔ نومنتخب اراکین میں تحریک انصاف کے 44ارکان سمیت مجموعی طورپر73ارکان پہلی بارصوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف نے اسپیکر کے عہدہ کے لئے اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے شاہ فرمان کے ناموں کااعلان کیا تھا تاہم گزشتہ رات ڈپٹی اسپیکر کے لیے امتیاز قریشی کا نام سامنے آیا۔

امیتاز قریشی کو ڈپٹی اسپیکر بنانے کافیصلہ پرویز خٹک اورصدر پی ٹی آئی اسد قیصر کے درمیان گفتگو کے بعد ہوا۔ اپوزیشن کی جانب سے تاحال وزارت اعلی، اسپیکروڈپٹی
اسپیکر کے عہدوں پر انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سامنے نہیں آیا۔