پشاور بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق ، 17 زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں دہشت گردی کے سائے کم نہ ہو سکے آج گلبہار کی امامیہ کالونی میں بم دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔ پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے دھماکا موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کے ذریعے کیا۔

جس میں دو سے تین کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے ہیں جنہیں لیڈی ریڈنگ ھسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔