حکومت سندھ کا محکمہ بلدیات کے 12 ہزار ملازمین برطرف کرنیکا فیصلہ

Government Sindh

Government Sindh

کراچی (جیوڈیسک) حکومت سندھ نے گزشتہ برس محکمہ بلدیات میں خلاف ضابطہ بھرتی ہونے والے بارہ ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال گریڈ ایک سے گریڈ پندرہ تک بارہ ہزار سے زائد ملازمین کو مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کے خلاف بھرتی کیا گیا۔ ان بھرتیوں کے حوالے سے سابق وزیر بلدیات اویس مظفر نے بھی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ ملازمین کی برطرفی کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کو سمری بھی بھجوا دی گئی ہے۔