سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران مزید 35 فیکٹریوں کو کام کی اجازت

Factory

Factory

سندھ (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت سندھ نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہتے ہوئے مزید 35 فیکڑیوں کو کام کی اجازت دے دی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اجازت نامے کا نوٹیفکیشن سائٹ انڈسٹریل زون کی 35 فیکٹریوں کے لیے جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکسٹائل اور گارمنٹ فیکٹریوں کے علاوہ شوگر ملز بھی فہرست میں شامل ہیں۔

سات صنعتی علاقوں سے فیکٹری مالکان نے برآمدی یونٹس کھولنے کی اجازت مانگی تھی اسی لیے فیکٹریوں کو اجازت برآمدی آڈرز پورے کرنے کےلیے دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام فیکٹریاں سندھ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پرعمل کرنے کی پابند ہوں گی۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 288 فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت دی جا چکی ہیں جب کہ صوبائی حکومت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی کچھ صنعتوں کو سیل بھی کیا تھا۔