سندھ نیٹ بال کی ٹیم نیشنل گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی اسلام آباد میں کھیلے جانے والے 32 ویں نیشنل گیمز میں سندھ نیٹ بال کی ٹیم نے اپنے سخت حریف پنجاب نیٹ بال کی ٹیم کو ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد 29-23سے شکست دیکر 32 ویں نیشنل گیمز کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ اس دلچسپ میچ میں تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی میچ کے اختتام پر شائقین نیٹ بال نے سندھ نیٹ بال کی ٹیم کی شاندار کا کھیل کو سراہتے ہوئے دل کھول کر داد دی۔